پیر, اکتوبر 27, 2025
تازہ ترینچین کے جنوب مغربی شہر گوئی یانگ میں بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو...

چین کے جنوب مغربی شہر گوئی یانگ میں بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو 2025 کا آغاز 

گوئی یانگ، صوبہ گوئی ژو، چین

اسٹینڈ اپ (انگریزی): ژانگ یویوان، نمائندہ شِنہوا

"2025 کی چائنہ انٹرنیشنل بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو اس وقت چین کے شہر گوئی یانگ میں جاری ہے۔ یہ نمائش پہلی بار سال 2015 میں منعقد ہوئی تھی اور اب یہ بگ ڈیٹا انڈسٹری کی ترقی کا دنیا کا سب سے نمایاں پلیٹ فارم بن چکی ہے۔ نمائش کے حوالے سے شرکا  کیا کہتے ہیں اور یہ صنعت مستقبل میں  کس سمت جا رہی ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): الیکسی کودریاوتسیف، چیف ایگزیکٹو آفیسر، روسی کمپنی ایف بی اے ہیلپ

"جیسا کہ ہم جانتے ہیں چین ٹیکنالوجی کے میدان میں سب سے آگے ہے۔ یہاں آ کر ہم دیکھ سکتے ہیں کہ دنیا ٹیکنالوجی کے لحاظ سے کس سمت بڑھ رہی ہے اور ہم خود کہاں کھڑے ہیں۔ آپ یہاں اپنے تجربات بانٹ سکتے ہیں اور یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ وہ کس طرف جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی آپ کو کئی بہت ہی دلچسپ اور کارآمد حل بھی مل سکتے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ابو قمر حمزہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، سعودی کمپنی ایئر گو

"میں یہ دیکھ کر بہت پُرجوش ہوں کہ یہ نمائش کیا کچھ پیش کر رہی ہے۔ یہاں سرگرمیوں کی بھرمار ہے، خاص طور پر بگ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت پر توجہ اس سال سب سے نمایاں موضوع ہے۔ یہ نمائش اس شعبے کو تیزی سے آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی اور واقعی غیر معمولی انداز میں ترقی دے گی۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): ڈینیئل برائن شلٹز، چیف ایگزیکٹو آفیسر، امریکی کنسلٹنسی ایجنسی پائپ لائن

"یہ واقعی حیران کن ہے۔ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی اور نئی جدتیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ میں پہلے ہی بہت دلچسپ لوگوں سے مل چکا ہوں۔ یہاں چین کی وہ تمام جدتیں دکھائی جا رہی ہیں جو بگ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کے امتزاج سے سامنے لائی گئی ہیں۔ میری رائے میں یہ تعاون بڑھانے کے لئے کمپنیوں کو ایک جگہ لانے کا بہترین موقع ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): ایڈمنڈ آگبوئفو اومنونیئے، نائب چیئرمین، نائجیرین کمپنی ڈیل گروپ کمپنی لمیٹڈ

"یہ نمائش نہایت منظم انداز میں  اور منصوبہ بندی کے ساتھ منعقد ہوئی ہے۔ اس کی سب سے بڑی اہمیت یہ ہے کہ ہمیں اندازہ ہوتا ہے کہ چین کے لوگ اپنی بگ ڈیٹا سروس کس طرح چلاتے ہیں اور وہ اس میں  کتنے پیشہ ور ہیں۔”

یہ نمائش ڈیٹا عناصر، ڈیٹا انڈسٹری، ڈیجیٹل معیشت، ڈیٹا انفراسٹرکچر اور عالمی تعاون کے 5اہم شعبوں کے گرد ترتیب دی گئی ہے۔ اس میں 20 سے زائد فورمز شامل ہیں جہاں جدید نظریات اور عملی اقدامات کو پیش کیا جا رہا ہے۔

نمائش کے دوران دنیا بھر سے آئے ہوئے مہمانوں نے چین کی بگ ڈیٹا انڈسٹری کی ترقی کے حوالے سے اپنی توقعات کا اظہار بھی کیا۔

ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): الیکسی کودریاوتسیف، چیف ایگزیکٹو آفیسر، روسی کمپنی ایف بی اے ہیلپ

"چین کی بگ ڈیٹا انڈسٹری میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ اس میں یہ طاقت بھی ہے کہ دنیا کو درست سمت دکھا سکے کہ آگے کس طرف بڑھنا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): کیون آرویڈسن، آئی ٹی ڈائریکٹر، امریکی کمپنی وائٹ ہارس لیبارٹریز

"عمومی طور پر چینی کمپنیاں نئی ٹیکنالوجی تیار کرنے اور اسے اپنےتکنیکی  نظام میں شامل کرنے میں زیادہ تیز ہیں۔ اس کی بدولت ہم یہ خدمات عالمی سطح پر بھی فراہم کر سکتے ہیں تاکہ دوسروں کو دکھا سکیں کہ چین میں کیا ہو رہا ہے اور یہ بھی کہ آپ اپنی صنعت کو چین کی رفتار کے مطابق اپنے ملک میں کس طرح ترقی دے سکتے ہیں۔”

گوئی یانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین میں بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو 2025 کا آغاز ہو گیا

گوئی یانگ میں منعقدہ ایونٹ میں دنیا بھر سے مہمان شریک ہیں

نمائش میں ڈیٹا انڈسٹری اور ڈیجیٹل اکانومی پر بھرپور توجہ دی گئی

20سے زائد فورمز میں ماہرین نے جدید نظریات پیش کئے

ڈیٹا انفراسٹرکچر اور انٹرنیشنل کوآپریشن پر سیشنز کا انعقاد ہوا

عالمی مہمانوں نے چین کی بگ ڈیٹا ترقی پر توقعات ظاہر کیں

چینی کمپنیاں نئی ٹیکنالوجیز کو تیزی سے اپنا رہی ہیں

بگ ڈیٹا سے دنیا بھر کی انڈسٹریز میں جدت اور ترقی آ رہی ہے

نمائش نے ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل پر مثبت اثرات اجاگر کئے

چین کا بگ ڈیٹا شعبہ عالمی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے

نمائش صنعت کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوگی

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!