بیجنگ: چین کے نائب صدر ہان ژینگ روس میں ہونے والے نویں مشرقی اقتصادی فورم میں شرکت اور منگولیا کا دورہ کریں گے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے منگل کو بتایاکہ نائب صدر ہان ژینگ4 سے 8 ستمبر تک روسی فیڈریشن اور منگولیا کی حکومت کی دعوت پر دونوں ممالک کا دورہ کریں گے جس کے دوران ہان ژینگ ولادی ووستوک میں ہونے والے نویں مشرقی اقتصادی فورم میں شریک ہوں گے۔
