اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلحماس نے یرغمالیوں سے نمٹنے کے لیے نئی ہدایات جاری کر دیں

حماس نے یرغمالیوں سے نمٹنے کے لیے نئی ہدایات جاری کر دیں

غزہ: حماس نے  کہا ہے کہ قیدیوں کی حفاظت کرنے والے جنگجوؤں کو نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اگر اسرائیلی فوج حراستی مقام کے قریب پہنچتی ہے تو ان سے کیسے نمٹا جائے۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک بیان میں   کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور اسرائیلی فوج ہی قیدیوں کی ہلاکت کی مکمل ذمہ دار  ہیں کیونکہ انہوں نے دانستہ طور پر اپنے  تنگ ںظر مفادات کے لیے قیدیوں کے تبادلے کےہر معاہدے میں رکاوٹ ڈالی، اس کے علاوہ براہ راست فضائی بمباری کے ذریعے درجنوں قیدیوں کو جان بوجھ کر ہلاک کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کی جانب سے معاہدہ   کرنے کے بجائے فوجی دباؤ  ڈال کر قیدیوں کی رہائی پر اصرار کے نتیجے میں  یہ یرغمالی  تابوت میں اپنے اہل خانہ کے پاس واپس جائیں گے اور ان کے اہل خانہ کو یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ وہ انہیں زندہ دیکھنا چاہتے ہیں یا مردہ۔

یہ بیان غزہ سے دو خواتین اور چار مرد یرغمالیوں کی لاشوں کی برآمدگی کے بعد سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ  یہ افراد فوجیوں کے پہنچنے سے کچھ دیر قبل حماس کی سرنگ میں مارے گئے تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!