شی چھانگ: چین نے لانگ مارچ -4 بی کیریئرراکٹ کے ذریعے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کا ایک نیا گروپ خلاء میں بھیج دیا ہے۔
راکٹ نے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں واقع شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز سے یاؤگان -43 زیرو ٹو گروپ سیٹلائٹس کو لیکر منگل کی صبح 9 بجکر 22 منٹ (بیجنگ وقت) پراڑان بھری اور سیٹلائٹس کو طے شدہ مدار میں داخل کردیا۔
یہ سیٹلائٹس بنیادی طور پر نچلے مدار کے ستاروں کی نئی ٹیکنالوجیز پر تجربات میں استعمال کئے جائیں گے۔
یہ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 533 واں پروازمشن تھا۔
