یروشلم: چین کی کار ساز کمپنی بی وائی ڈی نے جنوری سے اگست کے دوران اسرائیل میں سب سے زیادہ الیکٹرک گاڑیاں فروخت کیں ،اسرائیل وہیکل امپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس عرصے کے دوران کمپنی نے مجموعی طور پر 12 ہزار 8 سو 90 یونٹس فروخت کئے۔
اس عرصے دوران بی وائی ڈی کے تین ماڈل اٹو کراس اوور،ڈولفن ہیچ بیک اور سیل فاسٹ بیک سیڈان فروخت کے لحاظ سے سر فہرت رہے ۔
دریں اثنا بی وائی ڈی اسرائیل میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت میں پانچویں نمبر پر ہے ، جس میں پٹرول اور الیکٹرک کاریں دونوں شامل ہیں۔
اسرائیلی الیکٹرک کار مارکیٹ میں بی وائی ڈی کے بعد ایم جی موٹر کا نمبر ہے جس نے 5 ہزار 7 سو 84 یونٹس فروخت کیے جبکہ امریکی کار ساز کمپنی ٹیسلا نے 4 ہزار 5 سو 49 گاڑیاں فروخت کیں۔
