بدھ, اگست 6, 2025
پاکستانایرانی صدر کا دورہ، پاکستان اور ایران کے درمیان 13 معاہدوں اور...

ایرانی صدر کا دورہ، پاکستان اور ایران کے درمیان 13 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان 13 معاہدے اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہو گئے ۔معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور دستاویزات کے تبادلے کی خصوصی تقریب وزیراعظم ہاوس میں ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، کابینہ کے ارکان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان اپنے وفد کے ساتھ شریک ہوئے۔

مصنوعات کے معیارات پر عملدرآمد کے معاہدے کے لیے ایم او یو پر بھی دستخط ہوئے، سیاحتی اور ثقافتی تعاون کے شعبے میں معاہدے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر عملدرآمد کے لیے مشترکہ اسٹیٹمنٹ کی تیاری کے لیے معاہدہ کیا گیا۔

میری ٹائم سیفٹی اینڈ فائر فائٹنگ کے شعبے میں تعاون، عدالتی معاونت اور اصلاحات کے حوالے سے بھی ایم او یو پر دستخط کیے گئے، سال 2013 میں طے پانے والے ایئر سیفٹی معاہدے کے ذیلی ایم او یو کی دستاویز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

سیاحت، ثقافت اور ورثہ کے تبادلے کے لیے معاہدہ بھی طے پایا جبکہ میٹرالوجی، موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبے میں تعاون پر بھی معاہدے پر دستخط ہوئے۔ پاکستان اور ایران نے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں علیحدہ علیحدہ معاہدوں کی دستاویزات کا تبادلہ کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!