بدھ, اگست 6, 2025
پاکستانبنوں، فتنہ الہندوستان کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکار شہید، 3 زخمی،...

بنوں، فتنہ الہندوستان کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکار شہید، 3 زخمی، 3 دہشتگر ہلاک

بنوں: خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشتگرد حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے، 3 دہشت گرد بھی مارے گئے، شہید اہلکارکی شناخت کانسٹیبل نیاز کے نام سے ہوئی، زخمیوں میں اہلکار منیر، سوداد اور مفتی محمود شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے رات گئے حملہ کیا جس میں انہوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، پولیس کی جانب سے موثر جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ باقی فرار ہوگئے۔

ڈی آئی جی بنوں نے کہا ہے کہ دہشت گرد اس طرح کی کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ پولیس دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ڈٹ کر کھڑی ہے، ہمارے جوان دشمن کے بزدلانہ حملوں کا بھرپور جواب دینا جانتے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!