بدھ, اگست 6, 2025
انٹرنیشنلبھارت کی شمالی ریاست اترپردیش میں گاڑی نہر میں جا گری،11 افراد...

بھارت کی شمالی ریاست اترپردیش میں گاڑی نہر میں جا گری،11 افراد ہلاک

بھارت کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون میں پل سے نیچے گرنے والی ایک مسافر بس کے قریب لوگ جمع ہیں۔(شِنہوا)

نئی دہلی (شِنہوا) بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں ایک نجی گاڑی نہر میں گرنے کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

مقامی پولیس نے اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حادثہ اتوار کے روز ریاست کے ضلع گونڈا میں پیش آیا، متاثرہ افراد قریبی مندر میں پوجا  کے بعد واپس جا رہے تھے، جب یہ حادثہ پیش آیا تو اس بدقسمت گاڑی میں چند خواتین سمیت مجموعی طور پر 15 افراد سوار تھے ۔

ریاستی حکومت نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو فی کس 5 لاکھ بھارتی روپے (تقریباً 5 ہزار 734امریکی ڈالر) مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے، زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!