چین کے شمالی ایرین ہوت کی سرحدی بندرگاہ سے ایک ہزارویں چین یورپ مال بردار ٹرین گزر رہی ہے-(شِنہوا)
ہوہوٹ (شِنہوا) چائنہ ریلوے ہوہوٹ گروپ کمپنی لمیٹڈ نے بتایا ہے کہ چین۔منگولیا سرحد پر واقع سب سے بڑی زمینی بندرگاہ ایرین ہوت نے 2013 میں اپنی سروس کے آغاز سے لے کر اب تک چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کی 20ہزار آمد و روانگی کا سنگ میل عبور کر لیا۔
گروپ کے مطابق حالیہ برسوں میں چین کی بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کے ساتھ اندرونی منگولیا خودمختار علاقے میں واقع ایرین ہوت بندرگاہ پر ٹرینوں کی تعداد، ان کی منزلیں، آمد و رفت کی تعداد اور ترسیلی سامان کی اقسام میں نمایاں اضافہ ہواہے۔
2022 میں ایرین ہوت نے 10ہزارویں مال بردار ٹرین کی آمد ورفت کا ہدف حاصل کیا تھا اور اگلی 10ہزارٹرینوں کا سنگ میل تقریباً تین سال میں مکمل کر لیا گیا۔
گروپ کے مطابق شروع میں مال برداری میں دھاتیں، کیمیکل اور ملبوسات شامل ہوتے تھے لیکن اب ٹرینوں میں اعلیٰ ویلیو ایڈڈسامان جیسا کہ نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں، الیکٹرانکس اور گھریلو آلات بھی شامل ہوتے ہیں۔
چین-یورپ ریلوے سروس کی مرکزی راہداری میں ایک اہم داخلی و خارجی مرکز کے طور پر ایرین ہوت بندرگاہ اب 73 روٹس پر کام کر رہی ہے جو 24 چینی صوبائی علاقوں کے 60 سے زائد شہروں کو جرمنی، پولینڈ سمیت 10 سے زائد ممالک کے 70 سے زیادہ اسٹیشنز سے ملاتی ہے۔
