چین نے یورپی یونین ( ای یو ) پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی ٹھوس ثبوت کے بغیر چینی کمپنیوں کے جائز مفادات کو نقصان پہنچانے سے باز رہے اور واضح کیا کہ چین ان کمپنیوں کے قانونی حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے گا۔(شِنہوا)
مکاؤ (شِنہوا) مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر)کی حکومت اور مکاؤ میں چین کی وزارت خارجہ کے کمشنر کےدفتر نے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس (ای ای اے ایس)کی جانب سے مکاؤ میں حالیہ فوجداری کارروائیوں اور قانون نافذ کرنے کے ان اقدامات کے بارے میں د ئیے گئے بیانات پر شدید مخالفت کا اظہار کیا ہے جو مکاؤ میں قومی سلامتی کے تحفظ سے متعلق قانون کے تحت انجام د ئیے گئے تھے۔
مکاؤ ایس اے آر حکومت نے اپنے سرکاری بیان میں کہا ہے کہ جاری تحقیقات میں مقامی پولیس اور عدالتی اداروں کی تمام کارروائیاں مکمل طور پر قانون کے مطابق تھیں اور مشتبہ افراد کے قانونی حقوق کا مکمل تحفظ کیا گیا۔
بیان میں زور دیا گیا کہ قومی سلامتی کے تحفظ کا قانون نہ صرف قومی سلامتی کو برقرار رکھنے بلکہ مکاؤ کی خوشحالی اور استحکام کے تحفظ میں مئوثر ثابت ہوا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ مکاؤ ایس اے آر کے رہائشیوں کے بنیادی حقوق نہ صرف بنیادی قانون، متعلقہ قوانین اور قابل اطلاق انسانی حقوق کے معاہدوں کے تحت مکمل طور پر ضمانت یافتہ ہیں بلکہ یہ حقوق ایس اے آر کے انتظامی، قانون ساز اور عدالتی اداروں کے ذریعے بھی مکمل طور پر محفوظ کیے گئے ہیں۔
ایس اے آر حکومت نے زور دیا ہے کہ مکاؤ ایس اے آر میں قومی سلامتی کے تحفظ کے قانون کا نفاذ مکمل طور پر چین اور اس کے خصوصی انتظامی علاقے کا داخلی معاملہ ہے اور یورپی یونین سمیت کسی بھی بیرونی ملک یا ادارے کو اس میں مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں۔
مکاؤ ایس اے آر میں چین کی وزارت خارجہ کے کمشنر کے دفتر نے بھی ایک الگ جاری کردہ بیان میں ای ای اے ایس کے مکاؤ میں قومی سلامتی سے متعلق قانون نافذ کرنے سے متعلق د ئیے گئے بیان پر شدید ناراضگی اور مخالفت کا اظہار کیا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link