بدھ, اگست 27, 2025
انٹرنیشنلاسرائیل نے ایرانی ایجنٹوں کے ذریعے اسماعیل ہنیہ کو قتل کرایا، برطانوی...

اسرائیل نے ایرانی ایجنٹوں کے ذریعے اسماعیل ہنیہ کو قتل کرایا، برطانوی میڈیا کا دعویٰ

نیو یارک: برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے ایرانی ایجنٹوں کے ذریعے قتل کرایا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے ایرانی ایجنٹوں کے ذریعے حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کو قتل کرایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی ایجنٹوں نے مہمان خانے کے 3کمروں میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا، ایرانی حکام کے پاس ایجنٹوں کے کمروں میں انتہائی تیزی سے آنے جانے کی ویڈیو ہے،دھماکہ خیز مواد نصب کرنے والے ایجنٹ حملے سے قبل ایران چھوڑ چکے تھے اور دھماکہ خیز مواد کو ایران کے باہر سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے تباہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دورہ ایران کے دوران اسماعیل ہنیہ اکثر اسی عمارت میں قیام پذیر ہوتے تھے، منصوبے کے تحت اسماعیل ہنیہ کو مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ میں شرکت کے موقع پر قتل کیا جانا تھا تاہم عمارت میں بڑے مجمعے کی موجودگی پر آپریشن ناکامی کے امکانات کے باعث عمل نہیں کیا جاسکا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!