اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینمصر کے شہر ’اسوان‘ میں چٹانوں میں بنی 3 قدیم قبریں دریافت

مصر کے شہر ’اسوان‘ میں چٹانوں میں بنی 3 قدیم قبریں دریافت

مصر کی وزارت سیاحت و نوادرات نے ہفتے کے روز  بتایا ہے کہ اسوان کے قریب ’قبۃ الہوا‘ کے قدیم قبرستان میں چٹانوں میں بنی 3  قدیم قبریں دریافت ہوئی ہیں جو قدیم بادشاہی دور (2181 تا 2686 قبل مسیح) سے تعلق رکھتی ہیں۔

وزارت کے مطابق یہ دریافت مصری ماہرین کی ایک ٹیم نے موجودہ کھدائی کے سیزن کے دوران کی ہیں۔

مصر کی سپریم کونسل برائے آثار قدیمہ کے سیکرٹری جنرل محمد اسماعیل خالد کے مطابق ابتدائی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ بعض قبریں وسطی بادشاہی دور (1650 تا 2055 قبل مسیح) میں دوبارہ بھی استعمال ہوئیں جس سے ’قبۃ الہوا ‘ کی مختلف شاہی ادوار میں تدفینی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔

خالد کے مطابق یہ دریافت قدیم بادشاہی دور کے اختتام اور پہلے عبوری دور کے آغاز کے درمیانی عرصے کو سمجھنے میں نئی بصیرت فراہم کرتی ہے۔

کچھ قبریں اگرچہ غیر مکتوب تھیں تاہم ان میں تدفین کی روایتی ساخت اور رسومات دیکھی گئی ہیں۔ خالد کے مطابق یہ قبریں اس دور کے محدود معاشی حالات کی عکاسی کر سکتی ہیں۔

مصر کی سپریم کونسل برائے آثار قدیمہ کے شعبہ نوادرات کے سربراہ محمد عبدالبدیع کے مطابق 2 قبریں ایک جیسی ساخت رکھتی ہیں جن میں نذرانے کی میزیں، مٹی کے برتن، لکڑی کے تابوت اور انسانی باقیات ملی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  تیسری قبر کا طرزِ تعمیر مختلف تھا جس میں بچوں اور بالغوں کے ڈھانچوں کے علاوہ اچھی حالت میں محفوظ مٹی کے برتنوں کا بڑا ذخیرہ بھی ملا ہے۔

’قبۃ الہوا‘ دریائے نیل کے مغربی کنارے پر واقع ہے۔ یہ مختلف شاہی ادوار کے معززین اور حکام کی چٹانوں میں بنی قبروں کے حوالے سےجانا جاتا ہے۔

وزارت کے مطابق یہ دریافت ’قبۃ الہوا‘ کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے اور اس سے قدیم مصر کے عبوری ادوار میں تدفینی فنِ تعمیر اور روایات کو سمجھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

قاہرہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

مصر کے ماہرین نے اسوان میں 3 قدیم قبریں دریافت کی ہیں

یہ قبریں ’قبۃ الہوا‘ کے قبرستان میں چٹانیں تراش کر بنائی گئی تھیں

قبریں قدیم بادشاہی دور (2686-2181 قبل مسیح) سے تعلق رکھتی ہیں

چند قبریں وسطی بادشاہی دور میں دوبارہ بھی استعمال ہوئیں

دریافت سے عبوری دور کی تدفینی رسومات پر روشنی پڑتی ہے

قبروں سے انسانی ڈھانچے، مٹی کے برتن اور لکڑی کے تابوت بھی ملے

’قبۃ الہوا‘ جنوبی مصر کے اہم آثار قدیمہ میں شمار ہوتا ہے

ماہرین کے مطابق یہ دریافت تاریخی اہمیت رکھتی ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!