اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں بحری جہاز سے بحری جہاز میں مائع کاربن ڈائی آکسائیڈ...

چین میں بحری جہاز سے بحری جہاز میں مائع کاربن ڈائی آکسائیڈ کی منتقلی کا سنگ میل عبور

چین کے مشرقی شہر شنگھائی کی بندرگاہ کے یانگ شان پورٹ کا منظر۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے حال ہی میں شنگھائی کی یانگ شان بندرگاہ پر مائع کاربن ڈائی آکسائیڈ  کو ایک بحری جہاز سے دوسرے بحری جہاز میں منتقل اور اتارنے کا عمل کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔

روزنامہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی رپورٹ کے مطابق اس پیش رفت کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ چین نے اب کاربن ڈائی آکسائیڈ کے حصول، اسے مائع میں تبدیل کرنےاور ذخیرہ کرنے اور پھر بحری جہاز سے بحری جہاز میں اتار کر دوبارہ استعمال کرنے کے پورے سلسلے کے آپریشنز میں مہارت حاصل کرلی ہے۔

اتارے جانے کا عمل چائنہ سٹیٹ شپ بلڈنگ کارپوریشن لمیٹڈ(سی ایس ایس سی) کے ایک ماتحت ادارے کے تیار کردہ بحری جہاز کاربن کیپچر سسٹم کے ذریعے ممکن ہوا۔ اس سسٹم نے حصول کی 80 فیصد سے زائد اور صفائی کی 99.9 فیصد  شرح حاصل کی۔

مائع کاربن ڈائی آکسائیڈ کی موثر اور محفوظ نقل و حمل بحری جہازوں پر کاربن کیپچر ٹیکنالوجی کے بڑے پیمانے پر اطلاق کے لئے انتہائی اہم ہے۔

انسٹی ٹیوٹ میں ماحولیاتی تحفظ کے آلات کے شعبے کے انچارج منیجر سو یی نے کہا کہ  بحری جہاز سے بحری جہاز میں مائع کاربن ڈائی آکسائیڈ کی منتقلی ایک انتہائی پیچیدہ عمل ہے جس میں جہاز کی درست پوزیشننگ، نازک پائپ لائن کنکشنز اور دباؤ کا کنٹرول شامل ہوتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ معمولی سی بھی تکنیکی لغزش خطرات پیدا کرسکتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!