منگل, اگست 26, 2025
تازہ ترینکمبوڈیا کے انگ کور پارک میں پہلی ششماہی کے دوران چینی سیاحوں...

کمبوڈیا کے انگ کور پارک میں پہلی ششماہی کے دوران چینی سیاحوں کی آمد میں 25 فیصد اضافہ

کمبوڈیا کے صوبہ سیم ریپ میں واقع انگ کور آثار قدیمہ پارک میں نیاک پوآن مندر کا منظر۔(شِنہوا)

نوم پنہ(شِنہوا) کمبوڈیا میں 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران اس کے مشہور انگ کور آثار قدیمہ پارک میں چینی سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ریاستی ملکیتی انگ کور انٹرپرائز کی رپورٹ کے مطابق جنوری سے جون کے عرصے میں یونیسکو کی فہرست میں شامل اس عالمی ورثے کا 47 ہزار 571 چینی سیاحوں نے دورہ کیا۔ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں یہ تعداد 25 فیصد زائدہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے بعد چین انگ کور آنے والے بین الاقوامی سیاحوں کا چوتھا سب سے بڑا ذریعہ رہا۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں 171 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے کل 5 لاکھ67 ہزار 673 غیر ملکیوں نے اس قدیم پارک کا دورہ کیا جس سے ٹکٹوں کی فروخت سے 2 کروڑ 63 لاکھ امریکی ڈالر کی مجموعی آمدنی ہوئی۔

رائل یونیورسٹی آف نوم پنہ کے انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل سٹڈیز اینڈ پبلک پالیسی کے لیکچرر تھونگ مینگ ڈیوڈ نے کہا کہ چونکہ 2025 کو کمبوڈیا-چین سیاحت کا سال قرار دیا گیا ہے اس لئے انگ کور آثارقدیمہ پارک میں چینی سیاحوں کی آمد میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ یہ اضافہ زیادہ تر دو طرفہ تعاون میں بہتری،تشہیری مہمات اور براہ راست پروازوں اور گروپ ٹور پیکیجز کے ذریعے بہتر رسائی کی وجہ سے ہوگا۔

کمبوڈیا کے شمال مغربی صوبے سیم ریپ میں واقع 401 مربع کلومیٹر پر پھیلا انگ کور آثارقدیمہ پارک جو مملکت کی سب سے مقبول سیاحتی منزل ہے، 9 ویں سے 13 ویں صدی تک تعمیر کئے گئے 91 قدیم مندروں کا مسکن ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!