اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانپنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ، سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کے...

پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ، سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد نے سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا۔جمعرات کو سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان الیکشن کمیشن پہنچے جہاںانہوں نے سنی اتحاد کونسل کے ارکان صوبائی اسمبلی پنجاب کے خلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر کیا ۔

واضح رہے کہ 27 جون کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ اور ہنگامی آرائی کے ساتھ ساتھ توڑ پھوڑ کی تھی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکان کی رکنیت معطل کردی تھی۔ ملک احمد خان نے 28 جون کو اپوزیشن کے 26 ارکان کی نااہلی کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!