اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں کاربن ڈائی آکسائیڈ سے تیارپروٹین کی چارے کے مواد کے...

چین میں کاربن ڈائی آکسائیڈ سے تیارپروٹین کی چارے کے مواد کے طور پر منظوری

چین نے کاربن ڈائی آکسائیڈ سے تیار پروٹین کی جانوروں کی خوراک کے طور پر منظوری دیدی۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت زراعت و دیہی امور نے حال ہی میں ایک ایسے پروٹین کو بطور نیا چارہ مواد منظور کیا ہے جو بائیو انجینئرنگ کے ذریعے کاربن ڈائی آکسائیڈ  (سی او 2) سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ منظوری خوراک میں پروٹین کی قلت کے مسئلے کے حل اور ماحول دوست و کم کاربن ترقی کے فروغ کے لئے ایک نیا راستہ فراہم کرتی ہے۔

جمعرات کو روزنامہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں شائع رپورٹ کے مطابق بیجنگ میں قائم بائیو ٹیک کمپنی جی ٹی ایل بی کے تیار کردہ یاروویا لیپولائٹیکا ییسٹ پروٹین کو بائیو فرمنٹیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کیا جاتا ہے۔یہ ٹیکنالوجی کول کیمسٹری، نیچرل گیس کیمسٹری اور سٹیل سازی جیسی صنعتوں سے حاصل ہونے والی سی او2کو استعمال کرتی ہے۔ یہ اسے اعلیٰ غذائیت والے ییسٹ پروٹین میں موثر طریقے سے تبدیل کرتی ہے۔

روایتی زرعی کاشتکاری اور ماہی گیری کی پیداوار کے طریقوں کے مقابلے میں یہ ٹیکنالوجی فیڈ پروٹین کی پیداواری کارکردگی کو ہزاروں گنا بڑھا سکتی ہے۔ مثال کے طور پر 10 ہیکٹر  رقبے پر پھیلی ایک ییسٹ پروٹین فیکٹری سالانہ ایک لاکھ ٹن اعلیٰ معیار کا ییسٹ پروٹین تیار کرسکتی ہے جو تقریباً 40 ہزار ہیکٹر زمین پر پیدا ہونے والے سویا پروٹین کے برابر ہے۔

غذائی قدر کے لحاظ سے ییسٹ پروٹین میں ضروری امینو ایسڈز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس کی تقسیم یکساں ہوتی ہے اور اس کا ذائقہ بھی اچھا ہوتا ہے۔ یہ معدنی عناصر اور پولی سیکرائڈز سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔

چین کو فیڈ پروٹین کے وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2024 میں چین میں فیڈ پروٹین کا مجموعی استعمال تقریباً 7 کروڑ ٹن تھا جس میں درآمدات کا بڑا حصہ شامل تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!