غزہ: حماس نے کہا ہے کہ ہم ثالثوں کی طرف سے پیش کی گئی جنگ بندی کی نئی تجاویز پر مشاورت کر رہے ہیں، اس کا مقصدتنازع ختم اور پٹی سے اسرائیلی افواج کے انخلا کو یقینی بنانے کے معاہدے تک پہنچنا ہے۔
حماس کے آفیشل ٹیلی گرام پیج پر ایک بیان میں کہا کہ ہم ذمہ داری کے اعلی احساس کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور اپنے ثالث بھائیوں سے موصول ہونے والی تجاویز پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے قومی مشاورت کر رہے ہیں تاکہ ایک ایسے معاہدے تک پہنچ سکیں جو جارحیت کے خاتمے، اسرائیلی فوج کے انخلا کو حاصل کرے اور غزہ کی پٹی میں ہمارے لوگوں کو فوری ریلیف فراہم کرے۔
انہوں نے کہا ہمارے ثالث بھائی فریقین کے درمیان خلیج کو ختم کرنے، فریم ورک معاہدے تک پہنچنے اور مذاکرات کا ایک سنجیدہ دور شروع کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔
