بدھ, اگست 27, 2025
پاکستانوزیراعظم ای سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان روانہ

وزیراعظم ای سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے وفد کے ہمراہ آذربائیجان روانہ ہوگئے۔

وفد میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔

جاری بیان کے مطابق وزیراعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے 17ویں سربراہی اجلاس میں علاقائی اور عالمی چیلنجز پر پاکستان کا مو قف پیش کریں گے اور ای سی او ویژن 2025ء کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔

بیان کے مطابق وزیراعظم ای سی او رکن ممالک کے رہنمائوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جس میں علاقائی تجارت، توانائی اور رابطے کے فروغ پر زور دیں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!