لاہور: نئی فلم سردار جی تھری کی ریلیز کے باوجود، لو گرو نے چوتھے ہفتے میں مزید ایک کروڑ 75 لاکھ روپے کما لیے ، جس سے اس کی ملکی مجموعی کمائی 41 کروڑ 25 لاکھ روپے ہو گئی۔
دوسری جانب، ثمینہ پیرزادہ، سونیا حسین اور فیصل قریشی کی ہارر فلم دیمک نے 2025 میں پاکستانی فلم انڈسٹری کی جانب سے ایک غیر متوقع کامیابی کے طور پر خود کو منوایا ہے۔
فلم یکم جولائی تک 15 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر چکی ہے، جو ملک میں تجرباتی سینما کے لیے ایک نئی راہ ہموار کر رہی ہے۔
دیمک نے پہلے، دوسرے اور تیسرے ہفتے میں بالترتیب 5 کروڑ 51 لاکھ روپے، 5 کروڑ 8 لاکھ روپے اور 3 کروڑ 55 لاکھ روپے کمائے۔
فلم نے چوتھے ہفتے میں مزید 64 لاکھ روپے کا اضافہ کیا، جب کہ پیر اور منگل کو بالترتیب 10 لاکھ اور 12 لاکھ روپے کمائے، اس طرح فلم کی اب تک مجموعی کمائی 15 کروڑ 9 لاکھ روپے ہو چکی ہے۔
