اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلبینکاک میں چین اور تھائی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کی 50ویں...

بینکاک میں چین اور تھائی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کی 50ویں سالگرہ کی تقریب

تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں چینی سفارتخانے کے قائم مقام ناظم الامور وو ژی وو چین اور تھائی لینڈ کے سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)

بینکاک(شِنہوا)بینکاک میں چینی سفارت خانے اور تھائی لینڈ کی وزارت خارجہ کے اشتراک سے چین اور تھائی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں 2ہزار سے زائد مہمانوں نے شرکت کی، جن میں تھائی لینڈ کے نائب وزیراعظم فم تھام ویچایاچائی، وزیر خارجہ مارس سانگیا م پونگسا، دیگر وزراء، مختلف ممالک کے سفیر، چینی اداروں کے نمائندے اور بین الاقوامی طلبہ شامل تھے۔

تھائی لینڈ کے نائب وزیراعظم فم تھام ویچایاچائی نے کہا کہ تھائی لینڈ اور چین کے درمیان تمام شعبوں میں قریبی تعلقات اور گہرے جذبات موجود ہیں۔ سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کا نعرہ "چین اور تھائی لینڈ، ایک دل، ایک برادری، مشترکہ مستقبل” دونوں اقوام کے بہتر مستقبل کی تشکیل کے لئے پُرعزم ارادے اور اعتماد کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔

وزیرخارجہ مارس سانگیا م پونگسا نے کہا کہ تھائی لینڈ اور چین کے درمیان جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری نے دونوں ممالک کے لئے ترقیاتی فوائد اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا ہے جو علاقائی امن و استحکام میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں چین اور تھائی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کی 50ویں سالگرہ کےموقع پر منعقدہ تقریب میں فنکارائیں رقص کررہی ہیں-(شِنہوا)

تھائی لینڈ میں چینی سفارت خانے کے قائم مقام ناظم الامور وو ژی وو نے کہا کہ چین اور تھائی لینڈ نے گزشتہ 50 برسوں میں سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے مشکل کے وقت میں مل کر کام کیا  اور ان کی دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین تھائی لینڈ کا ایک قابلِ اعتماد اور پُرعزم شراکت دار بننے، ترقیاتی حکمت عملیوں میں ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور چین-تھائی لینڈ تعلقات کو مزید قریبی، بامعنی اور مضبوط بنانے کے لئے نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہاں ہے۔

تقریب میں مہمانوں نے چین اور تھائی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ  پر ایک ویڈیو، تصویری نمائش اور ثقافتی مظاہرہ بھی دیکھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!