بدھ, اگست 27, 2025
تازہ ترینچین جاپانی جارحیت،فسطائیت کے خلاف فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع...

چین جاپانی جارحیت،فسطائیت کے خلاف فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ٹی وی پروگرامز جاری کرےگا

چین جاپانی جارحیت،فسطائیت کے خلاف فتح  کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر ٹی وی پروگرام جاری کرےگا-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر متعدد ٹی وی ڈرامے، دستاویزی فلمیں اور مختصر ڈرامے جلد جاری کئے جائیں گے۔

چین کی قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن انتظامیہ کے نائب ڈائریکٹر لیو جیانگ وو کے مطابق جاپانی جارحیت کے خلاف جنگ سے متعلق کلاسیکی چینی صوتی و بصری تخلیقات جولائی سے ستمبر تک ملک بھر کے ٹی وی چینلز اور آن لائن پلیٹ فارمز پر دوبارہ نشر کی جائیں گی۔

چائنہ میڈیا گروپ کے نائب صدر وانگ شیاؤ ژین کے مطابق تاریخ کو یاد رکھنے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جنگ کے موضوع پر تقریباً 100 فلمیں بھی 2025 کے اختتام تک ٹی وی پر دکھائی جائیں گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!