چین کے صوبہ لیاؤننگ میں واقع نیوہے لیانگ کے مقام سے ماہرین آثار قدیمہ نے پانچ ہزار سال پرانی دو قربان گاہیں دریافت کی ہیں جو چینی تہذیب کی ابتدائی بنیادوں کے اہم شواہد قرار دیے جا رہے ہیں۔
نیوہہ لیانگ سائٹ 1981 میں شہر چھاؤیانگ میں دریافت ہوئی تھی جسے چین کی ہونگ شان تہذیب کے مطالعے میں ایک سنگِ میل کی حیثیت حاصل ہے۔ یہاں سے قیمتی پتھروں جڑے نوادرات، رنگین مٹی کے برتن، پتھروں کے اوزار اور قدیم پتھریلی قبریں دریافت کی گئی ہیں۔
ساوٴنڈ بائٹ (چینی): لو شیاؤ ینگ، رہنما، نیوہہ لیانگ آثارِ قدیمہ عجائب گھر
"نیوہہ لیانگ کے مقام نمبر 5 پر ماہرین آثارِ قدیمہ کو ایک چوکور قربان گاہ دریافت ہوئی ہے۔ ماہرین کے مطابق گول مذبحہ آسمان کے دیوتاؤں کو نذرانے پیش کرنے کے لیے استعمال ہوتا تھا، جب کہ چوکور مذبحہ زمین کے دیوتاؤں کے لیے مختص تھا۔”
شین یانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link