اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلسپین میں ریکارڈ ساز سیاحتی سال میں چینی سیاحوں کی آمد میں...

سپین میں ریکارڈ ساز سیاحتی سال میں چینی سیاحوں کی آمد میں اضافہ

سپین کے شہر بارسلونا میں سیاح ساگرادا فیمیلیا باسیلیکا کی تصاویر بنارہے ہیں-(شِنہوا)

بارسلونا(شِنہوا)اس سال کی پہلی سہ ماہی میں چین سے سپین آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 26 فیصد اضافہ ہوا۔ ہسپانوی سیاحتی ادارے (تورسپانا) کے مطابق یہ اضافہ 2024 میں ریکارڈ کئے گئے 66.7 فیصد اضافے کے بعد سامنے آیا ہے جب سپین نے 6 لاکھ 47 ہزار 801 چینی سیاحوں کا استقبال کیا تھا۔

سپین کی وزارت سیاحت کے مطابق چینی سیاح ان بین الاقوامی سیاحوں میں شامل ہیں جن کی ریکارڈ توڑ تعداد نے سپین کو تعطیلات کے لئے منتخب کیا ہے۔

ہسپانوی وزارت سیاحت کے قومی شماریاتی ادارے(آئی این ای) کے اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے پہلے 4 مہینوں میں 2کروڑ 56 لاکھ سے زائد افراد سپین آئے جس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ رواں سال سپین 10 کروڑ بین الاقوامی سیاحوں کا ریکارڈ قائم کرسکتا ہے۔

آئی این ای کے اعدادوشمار کے مطابق سیاحوں کی تعداد میں یہ اضافہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 7.1 فیصد زائد ہے جب سپین نے 9کروڑ 38 لاکھ سیاحوں کا آل ٹائم ریکارڈ قائم کیا تھا۔

تور سپانا نے بتایا کہ چینی سیاحوں میں سپین کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وبائی مرض سے پہلے 2019 کے مقابلے میں چین اور سپین کے درمیان براہ راست پروازوں کی تعداد دوگنا ہو چکی ہے اور اس موسم گرما میں 61 پروازیں شیڈول کی گئی ہیں۔

سیاحتی کے ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ سپین چینی مارکیٹ میں ایک مقبول یورپی سیاحتی مقام کے طور پر اپنی پوزیشن مضبوط کر رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!