اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلغزہ میں زمینی کارروائیاں بڑھادی ہیں،اسرائیلی فوج

غزہ میں زمینی کارروائیاں بڑھادی ہیں،اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوجی اہلکار غزہ میں زمینی کارروائیاں کررہے ہیں-(شِنہوا)

یروشلم(شِنہوا)اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے فوجیوں نے گزشتہ روز غزہ کی پٹی میں زمینی کارروائیوں کو بڑھا دیا ہے۔

یہ اقدام اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال ضمیر کی طرف سے جاری حکم کے بعد کیا گیا ہے، جس میں زمینی حملے کو غزہ کے شمالی اور جنوبی علاقوں تک بڑھانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

آئی ڈی ایف کے مطابق اس کے فوجیوں نے جنگجوؤں کو ہلاک کیا اور زمین کے اوپر اور نیچے اسلحہ ذخیرہ کرنے کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کو ختم کردیا ہے۔

بیان کے مطابق اس  کے علاوہ اسرائیلی فضائیہ نے اب تک غزہ کی پٹی میں درجنوں اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں  فوجی ڈھانچے، سرنگ کے راستے، اسلحہ ذخیرہ کرنے کی سہولیات اور دہشت گردی سے متعلق دیگر بنیادی ڈھانچے شامل ہیں۔

یہ لڑائی اس وقت بڑھ گئی جب اسرائیل اور حماس کے درمیان امریکی تجاویز پر جنگ بندی اور غزہ میں زیر حراست اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے بالواسطہ مذاکرات میں اختلافات پیدا ہوئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!