اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلیوگنڈا میں "چینی پل" کے عنوان سے چینی زبان کے مقابلے کا...

یوگنڈا میں "چینی پل” کے عنوان سے چینی زبان کے مقابلے کا انعقاد

وسطی یوگنڈا کے شہرلوویرو میں ایک شخص "چینی پل” کے عنوان سے چینی زبان کی مہارت کے مقابلے 2025 میں شریک ہے-(شِنہوا)

کمپالا(شِنہوا)یوگنڈا میں چینی زبان سیکھنے والے طلبہ نے وسطی یوگنڈا کے ضلع لوویرو میں "چینی پل” کے عنوان سے چینی زبان کی مہارت کے مقابلے 2025 میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

سیکنڈری سکولوں اور کالج کے طلبہ نے تقاریر، سوال و جواب کے مقابلوں اور ثقافتی مظاہروں کے ذریعے چینی زبان پر اپنی مہارت اور چینی ثقافت کے علم کو پیش کیا۔

 "ایک دنیا، ایک خاندان” کے عنوان کے تحت منعقدہ 5 گھنٹے کی اختتامی تقریب کے بعد ڈیرک اگابا کو ثانوی سکول کیٹیگری میں فاتح قرار دیا گیا جبکہ موسس لوویرو نے کالج کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

میکریرے یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے دوسرے سال کے طالب علم لوویرو نے کہا کہ وہ مقابلے میں جیتنے اور بین الاقوامی سطح پر چین میں یوگنڈا کی نمائندگی کرنے کے لئے شامل ہوا۔ وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے چینی زبان کو اپنے مرکزی مضمون کے طور پر پڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایسے مقابلے اچھے ہوتے ہیں کیونکہ یہ ہمیں بطور طالب علم دوسروں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے میں مدد دیتے ہیں اور ہمیں اپنی حاصل کردہ یا سیکھی گئی مہارتوں کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

یوگنڈا میں چینی سفیر ژانگ لی ژونگ نے این دیجے سیکنڈری سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں مقابلے کی میزبانی پر سکول کی تعریف کی۔

ژانگ لی ژونگ نے کہاکہ زبان ایک ایسا ذریعہ ہے جس کے ذریعے آپ دنیا کے سامنے خود کو پیش کرسکتے ہیں،یہ ایک ایسا ذریعہ جو ایک مختلف ثقافت کو سمجھنے اور ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ میں خوش ہوں کہ آپ نے اپنی مستقبل کی پیشہ ورانہ زندگی کے لئے اس ذریعے کو منتخب کیا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ چین-یوگنڈا دوستی کے سفیر بنیں گے۔

یوگنڈا قومی نصاب کی ترقی کے مرکز میں غیر ملکی زبانوں کے معاون نصابی ماہر ہلدا آئی بیر نے کہا کہ یوگنڈا ثانوی اور اعلیٰ سطح پر چینی زبان کی تعلیم کی حمایت جاری رکھے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!