اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلمنگولیا کے وزیراعظم پارلیمانی اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام

منگولیا کے وزیراعظم پارلیمانی اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں منگولیا کے وزیراعظم لووسن نامسرائے اویون-ایردینی  7ویں چین بین الاقوامی درآمدات نمائش (سی آئی آئی ای) اور ہونگ چھیاؤ بین الاقوامی اقتصادی فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)

اولان باتور(شِنہوا)منگولیا کے پارلیمانی سپیکر داش زیگوے امربایسگالان نے کہا ہے کہ چونکہ ریاستی عظیم خُرال یعنی پارلیمنٹ نے وزیراعظم پر اعتماد کے ووٹ کی قرارداد کو منظور نہیں کیا، اس لئے وزیراعظم لووسن نامسرائے اویون-ایردینی مستعفی سمجھے جاتے ہیں۔

لووسن نامسرائے اویون-ایردینی نے 28 مئی کو حکومت کے ایک معمول کے اجلاس میں شرکت کی اور اعتماد کے ووٹ کی قرارداد کا مسودہ ریاستی عظیم خُرال میں جمع کرایا۔

منگولیا کے آئین کے مطابق اگر یہ قرارداد منظور نہ ہو تو وزیر اعظم مستعفی سمجھا جاتا ہے اور 30 دن کے اندر ایک نیا وزیر اعظم مقرر کیا جائے گا۔

لووسن نامسرائے اویون-ایردینی نے جنوری 2021 سے منگولیا کے وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہیں جولائی 2024 میں دوبارہ منتخب کیا گیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!