اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانکراچی: ملیرجیل سے 200 سے زائد قیدی فرار

کراچی: ملیرجیل سے 200 سے زائد قیدی فرار

کراچی میں ملیر جیل سے 200 سے زائد قیدی فرار ہوگئے،پولیس کی فائرنگ سے ایک قیدی ہلاک تین زخمی ہوگئے،دو ایف سی اور دو پولیس اہلکاربھی زخمی ہوئے۔

تفصیلات کےمطابق زلزلے کےدوران نقصان سے بچنے کے لیےقیدیوں کو جیل کی بیرکوں سے باہر بٹھایا گیاتھا،جہاں سے قیدیوں نے فرار ہونےکی کوشش کی،جیل انتظامیہ کےمطابق چھ سو سے زائد قیدیوں نے جیل میں توڑ پھوڑکی،مرکزی دروازے پرکھڑے اہلکاروں سے اسلحہ چھینا اور زخمی کرکے فرار ہوگئے۔

واقعے کےبعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں،قیدیوں کو فرارسے روکنے کیلئےشدید ہوائی فائرنگ کی گئی،جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق بھاگنے والے 216 قیدیوں میں سے 100 کو دوبارہ گرفتارکرلیا گیا،100 سو سے زائد کی  تلاش جاری ہے۔واقعےمیں ایک قیدی ہلاک،3 زخمی ہوئے،2 ایف سی اور 2 پولیس اہلکاربھی زخمی ہیں،جنھیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد ڈی جی رینجرز سندھ ایس ایس پی ملیراوراعلی پولیس حکام ملیرجیل پہنچے،پولیس حکام کے مطابق فرار قیدیوں کی تلاش کےلیےمختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!