چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14ویں قومی کمیٹی کے رکن ژانگ کُن بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ 14ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی تیسری عمومی نشست میں چین کی کمیونسٹ یوتھ لیگ اور آل چائنہ یوتھ فیڈریشن کی نمائندگی کرتے ہوئے اظہارِ خیال کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنہ (سی وائی ایل سی) کے ارکان کی تعداد 2024 کے اختتام تک تقریباً 7کروڑ 53لاکھ 20 ہزار تک پہنچ گئی، جن میں گزشتہ سال شامل ہونے والے تقریباً 64لاکھ 20ہزار ارکان بھی شامل ہیں۔
کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2024 کے اختتام تک ملک بھر میں سی وائی ایل سی کی تقریباً 44لاکھ تنظیمیں تھیں۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے سال سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سی وائی ایل سی کی تنظیموں کی تعداد تقریباً 20 لاکھ اور ان کے ارکان کی تعداد تقریباً 3کروڑ 85لاکھ رہی۔
باقی سی وائی ایل سی تنظیمیں کاروباری اداروں، سرکاری اداروں، شہری اور دیہی برادریوں، سماجی تنظیموں اور دیگر شعبوں سے منسلک تھیں۔
