اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلیوکرینی پارلیمنٹ آئندہ ہفتے امریکہ کے ساتھ قدرتی وسائل کے معاہدے پر...

یوکرینی پارلیمنٹ آئندہ ہفتے امریکہ کے ساتھ قدرتی وسائل کے معاہدے پر ووٹنگ کرے گی، قانون ساز

یوکرین کی پارلیمنٹ کے ارکان یوم یکجہتی کے موقع پر دارالحکومت کیف میں پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہیں-(شِنہوا)

کیف(شِنہوا)یوکرین کی پارلیمنٹ میں امریکہ کے ساتھ قدرتی وسائل کے معاہدے کی توثیق کے لئے آئندہ ہفتے رائے شماری ہوگی۔

قانون ساز یاروسلاف زیلیزنیاک نے ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ معاہدے پر رائے شماری 8 مئی کو ہوگی۔ پارلیمنٹ کے ایک اور رکن اولیکسی ہونچارینکو نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ معاہدے پر تبادلہ خیال کے لئے 8 مئی کو ایک غیر معمولی پارلیمانی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

یوکرین کی تعمیرنو کی خاطر ایک مشترکہ سرمایہ کاری فنڈ کے قیام کے لئے قدرتی وسائل سے متعلق معاہدے پر بدھ کو واشنگٹن میں یوکرین کی اول نائب وزیراعظم اور وزیر معیشت یولیا سویریڈینکو اور امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے دستخط کئے تھے۔

نائب وزیراعظم سویریڈینکو نے کہا کہ اس فنڈ کا انتظام دونوں ممالک مشترکہ طور پر کریں گے اور یوکرین اپنے معدنی اور توانائی کے وسائل کی ملکیت اور مکمل کنٹرول برقرار رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اس فنڈ میں مالی وسائل یا فوجی امداد بشمول فضائی دفاعی نظام فراہم کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!