اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں نئی توانائی گاڑیوں کی چارجنگ سہولیات میں 47.6 فیصد اضافہ

چین میں نئی توانائی گاڑیوں کی چارجنگ سہولیات میں 47.6 فیصد اضافہ

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے شوگانگ پارک میں خدمات کی تجارت کے عالمی میلہ کے دوران الیکٹرک سائیکل کا ایک ذہین اور محفوظ چارجنگ سٹیشن دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں مارچ کے اختتام تک چارجنگ سہولیات کی تعداد میں گزشتہ برس کی نسبت 47.6 فیصد اضافہ ہوا کیونکہ ملک نے نئی توانائی کی گاڑیوں (این ای وی) کے لئے چارجنگ کی بنیادی سہولیات کے اپنے نیٹ ورک کو توسیع دی ہے۔

قومی توانائی انتظامیہ (این ای اے) کے ایک عہدیدار ژانگ شنگ نے ایک حالیہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مارچ کے اختتام تک ملک بھر میں چارجنگ کی بنیادی سہولیات کی مجموعی تعداد تقریباً ایک  کروڑ 37  لاکھ 50 ہزارتک پہنچ گئی۔

انہوں نے کہا کہ ان میں 39 لاکھ سرکاری چارجنگ مقامات جبکہ 98 لاکھ 50 ہزار نجی چارجنگ مقامات ہیں۔

ملک بھر میں شاہراہوں پر 98 فیصد سروس ایریاز میں 38 ہزار چارجنگ مقامات ہیں جبکہ ملک کے 13 صوبائی سطح کے خطوں کے تمام قصبوں میں یہ سہولت موجود ہے جس سے قصبے کی سطح پر نفوذ کی شرح 76.91 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

ژانگ نے مزید کہا کہ نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کو بجلی کے گرڈ سے منسلک کرنے کے عمل کو فروغ دینے کے لئے این ای اے نے دیگر محکموں کے ساتھ مل کر 9 شہروں، بشمول چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں گاڑی سے گرڈ (وی 2 جی) تعامل کے لئے تجرباتی پروگراموں کا آغاز کیا ہے اور اس مقصد کے لئے 30 دو طرفہ چارجنگ منصوبوں کا انتخاب کیا گیا ہے تاکہ ان کی جانچ کی جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!