اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ایک شخص ہلاک، 4 زخمی

چین میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ایک شخص ہلاک، 4 زخمی

نان جِنگ(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر سوژو میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے مقامی ادارے کے مطابق شام 5 بجے کے قریب رابنسن آر 44 ٹو  ہیلی کاپٹر پرواز سے واپسی پر تقریباً 10 میٹر کی بلندی سے گر کر تباہ ہوا۔

حادثے میں زمین پر موجود ایک شخص ہلاک جبکہ جہاز پر سوار 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں۔

جیانگسو کے شہری ہوابازی کے صوبائی ادارے کی سربراہی میں حادثے  کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!