اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینپاکستان میں بھارتی دہشتگردی بےنقاب، پاک فوج نے ناقابل تردید ثبوت پیش...

پاکستان میں بھارتی دہشتگردی بےنقاب، پاک فوج نے ناقابل تردید ثبوت پیش کر دیے

پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف نے  کہا ہے کہ بھارت براہ راست پاکستان کے اندر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے۔ انہوں نے “بھارت کی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی” کے ناقابل تردید ثبوت بھی میڈیا کے سامنے پیش کر دئیے۔

راولپنڈی میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے ایک بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارتی فوجی اہلکاروں کے سرحد پار روابط کے شواہد بھی حاصل کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 25 اپریل کو پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں ایک بس اسٹینڈ کے قریب سے ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کیا گیا۔ یہ شخص بھارتی ایجنٹوں کی جانب سے تربیت یافتہ تھا۔ اس کے قبضے سے ڈھائی کلوگرام وزنی دھماکہ خیز مواد، دو موبائل فون، بھارت میں تیار کردہ ایک ڈرون اور 10 لاکھ پاکستانی روپے برآمد ہوئے ہیں۔

میجر جنرل احمد شریف کے مطابق، گرفتار ملزم کے موبائل آلات کا فارنزک تجزیہ کیا گیا جس سے یہ بات سامنے آئی کہ اس کے بھارتی فوجی افسران سے روابط تھے۔ ان افسران میں بھارت کے زیرِ قبضہ کشمیر میں تعینات ایک جونیئر کمیشنڈ افسر اور ایک حاضر سروس میجر شامل ہیں۔

پریس بریفنگ کے دوران ایک آڈیو ریکارڈنگ بھی چلائی گئی، جس میں ایک شخص جسے پاکستانی فوج نے بھارتی افسر قرار دیا ہے۔مبینہ طور پر ملزم کو ہدایت دے رہا ہے کہ وہ کسی عوامی مقام پر ایسا حملہ کرے جہاں زیادہ سے زیادہ نقصان ہو تاکہ اسے’ زیادہ میڈیا کوریج‘ مل سکے۔

میجر جنرل احمد شریف نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت کی ان کارروائیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’بھارتی اقدامات نہ صرف پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں بلکہ یہ پورے خطے کے امن اور استحکام کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔‘

اسلام آباد سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!