اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینآئی سی سی نے ویمنز ٹی 20 ٹیموں کی سالانہ رینکنگ جاری...

آئی سی سی نے ویمنز ٹی 20 ٹیموں کی سالانہ رینکنگ جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی20 ٹیموں کی سالانہ رینکنگ جاری کردی ہے۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں آسٹریلوی ویمنز ٹیم 299 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے، انگلینڈ دوسری، بھارت تیسری اور نیوزی لینڈ کی ٹیم چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں پاکستان ویمن ٹیم آٹھویں، آئرلینڈ نویں اور بنگلادیشی ٹیم 10ویں نمبر پر چلی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ویمنز ٹیم کو امریکا کی جگہ 29-2025ء کے سائیکل کےلیے ایک روزہ کرکٹ کا اسٹیٹس دے دیا گیا ہے۔

16 ٹیموں پر مشتمل 4 سالہ آئی سی سی سائیکل کا آغاز 12 مئی سے ہوگا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!