اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریناسمارٹ فونز ذہنی دباؤ کی تشخیص میں معاونت کرسکتے ہیں

اسمارٹ فونز ذہنی دباؤ کی تشخیص میں معاونت کرسکتے ہیں

اسمارٹ فونز بڑے پیمانے پر جمع  کردہ ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے ذہنی دباؤ کی تشخیص میں مدد کرسکتے ہیں۔(شِنہوا)

لان ژو (شِنہوا) اسمارٹ فونز بڑے پیمانے پر جمع  کردہ  ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئےڈ یجیٹل فینوٹائپنگ اور فیچر کی جانچ پڑتال کے ذریعے ذہنی دباؤ کی تشخیص میں معاونت کرسکتے ہیں۔

لان ژو یونیورسٹی کےچینی سائنسدانوں  کی جریدے پروسیڈنگز آف دی آئی ای ای ای میں شائع شدہ  نئی تحقیق کے مطابق یہ خاص طور پر دور حاضر  کے لئے اہمیت اور امکان کا حامل ہے جو زیادہ دباؤ کا شکار ہیں کیونکہ اسمارٹ فونز بروقت لوگوں کی ذہنی اور جسمانی حالت کا پتہ لگاسکتے ہیں۔

لان ژو یونیورسٹی کے اسکول آف انفارمیشن سائنس و انجینئرنگ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر یانگ من چھیانگ کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فونز میں جمع ہونے والا بڑی مقدار میں ڈیٹا صارفین کی ذہنی حالت کی مسلسل نگرانی  کی صلاحیت رکھتا ہے جس میں عالمگیریت اور معروضیت دونوں شامل ہیں۔

یانگ نے مزید کہا کہ اسمارٹ فونز ذہنی دباؤ  اور اضطراب  جیسے نفسیاتی امراض  کی بروقت شناخت میں مدد کر سکتے ہیں۔

اسمارٹ فونز میں جی پی ایس، جائرواسکوپ، مائیکروفون اور اختیاری روشنی وغیرہ جیسے مختلف سینسرز موجود ہوتے  ہیں، یہ سینسرز لوگوں کی حرکت، سماجی رابطے ، نیند، اور دیگر رویوں کو ریکارڈ کرنے میں مدد کر سکتے ہیں جنہیں نفسیاتی امراض  کی شناخت اور تشخیص کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!