اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں ترسیل کے شعبہ کی کارکردگی مارچ میں بہتر رہی

چین میں ترسیل کے شعبہ کی کارکردگی مارچ میں بہتر رہی

چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود مختار علاقہ کے چھن ژو کی چھن ژو بندرگاہ کا رات کا منظر ۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں ترسیل کے شعبے کی کاروباری سرگرمیوں نے گزشتہ ماہ نمایاں بہتری کا مظاہرہ کیا ۔

چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کےجمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چین کی ترسیل مارکیٹ کا انڈیکس مارچ میں 51.5 فیصد رہا جو گزشتہ ماہ سے2.2 فیصد پوائنٹس زائد ہے اور یہ توسیعی زون میں واپس آ گیا ہے ۔

فیڈریشن کا کہنا ہے بہتری کی وجہ مارکیٹ کی طلب میں اضافہ تھا۔ سپلائی چین کی بحالی اوپری اور  نچلی  دونوں سطح پر تیز ہوئی اور صنعتی طلب کو بھی آزاد کیا گیا ۔

گزشتہ ماہ تمام اہم ذیلی انڈیکس میں اضافہ ہوا جبکہ کچھ شعبوں میں مضبوط بحالی ہوئی۔  ریلوے، آبی گزرگاہ  اور فضائی نقل و حمل اور ایکسپریس ڈیلیوری کی صنعتوں میں نمایاں بحالی ہوئی ۔

اعداد و شمار کے مطابق چین کی ترسیل کی  صنعت نے مستحکم توسیع برقرار رکھی ہے جس میں پچھلے سال مجموعی سماجی ترسیل کی مالیت  گزشتہ برس کی نسبت 5.8 فیصد بڑھ کر3606 کھرب یوآن (تقریباً 501.6 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!