اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے قیمتوں کا نظم ونسق مضبوط بنانے کے لئے نئے رہنما...

چین نے قیمتوں کا نظم ونسق مضبوط بنانے کے لئے نئے رہنما اصول جاری کردیئے

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر زاؤ ژوانگ کی ایک سپرمارکیٹ میں صارفین اشیاءکاانتخاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے قیمتوں میں اصلاحات مزید مضبوط بنانے اور قیمتوں کے نظم ونسق کا طریقہ کار بہتر بنانے کے لئے رہنما اصول جاری کئے ہیں۔

یہ رہنمااصول کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس اور ریاستی کونسل کے جنرل آفس کی جانب سے جاری کئےگئے۔

چین منڈی پر مبنی قیمتوں کی اصلاحات کو مضبوط، اہم شعبوں کی منڈی کی تعمیر کو تیز اور مسابقتی و منظم مارکیٹ ماحول پیدا کرکے مارکیٹ کی قیمتوں کی تشکیل کے طریقہ کار کو بہتربنائے گا۔

قیمتوں کی رہنمائی 5 اہم شعبوں کو ہدف بنائے گی جن میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے زرعی مصنوعات، ماحول دوست منتقلی کی حمایت کے لئے توانائی کی قیمت، پائیدار ترقی کے لئے عوامی افادیت، مساوی رسائی کے لئے عوامی خدمات اور محفوظ اور موثر عوامی اعداد وشمار کے استعمال کے لئے جدید قیمتوں کا نکتہ نظرشامل ہے۔

قیمتوں کی پالیسیوں اور مالیاتی، مالی، صنعتی اور روزگار کی پالیسیوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی کے ذریعے مجموعی قیمت کی سطح پر کنٹرول کو مضبوط کیا جائے گا۔ مزید برآں اہم اشیاء کی قیمتوں میں استحکام کو مضبوط بنانے کی کوششیں کی جائیں گی۔

رہنما اصول منڈی کی قیمتوں کی نگرانی کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنائیں گے، کاروباری اداروں کے لئے ایک شفاف اور متوقع ریگولیٹری ماحول پیدا کریں گے اور صارفین کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!