اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینجرمن کاروباری ادارے چینی مارکیٹوں سے فائدہ اٹھانے کے خواہاں 

جرمن کاروباری ادارے چینی مارکیٹوں سے فائدہ اٹھانے کے خواہاں 

جرمن وفد نے منگل کے روز چین کے مشرقی صوبے آنہوئی کا دورہ مکمل کیا اور چینی مارکیٹ کے ساتھ مزید تعاون کے امکانات پر اعتماد کا اظہار کیاہے۔

“خفیہ چیمپئنز ” تھیوری کے بانی ہرمن سائمن نے اس تین روزہ دورے میں وفد کی قیادت کی ہے۔

دورے کے دوران وفد نے نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (NEV) کی فیکٹریوں سمیت متعدد مقامی کمپنیوں کا بھی جائزہ لیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی):ہرمن سائمن، جرمن ماہر معاشیات، بانی’’ہڈن چیمپئنز‘‘تھیوری

’’ایک بہترین مقام پر کاروبار کرنا عالمی کمپنیوں کے لئے ایک بڑا چیلنج رہا ہے۔ ہمیں یورپ اور چین کے درمیان اپنے تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہوں گے۔

چین ایک بڑا ملک ہے جو تیز رفتار ترقی کے مراحل سے گزر رہا ہے۔ اس بڑے ملک کو جرمنی سے بہت ساری مصنوعات کی ضرورت ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ2(انگریزی):کلاؤس بینیک، جنرل منیجر، بینیک سسٹم

’’میرا آنہوئی کا یہ پہلا دورہ ہے۔ میں چین،خصوصاً آنہوئی کی تیز رفتار ترقی سے بہت حیران ہوں۔

پہلے کام کرنے والوں کی تعداد کم ہونے سے ہمارے ڈیٹا ماڈل کی ترقی تھوڑی سست تھی۔

مجھے امید ہے اب ہم اس ترقی کو چینی رفتار کے ساتھ تیز کرسکیں گے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ3(انگریزی):ہانس شلیہ،صدر، بین الاقوامی ہڈن چیمپئنز ایسوسی ایشن

’’جرمن مصنوعات کے لئے چینی مارکیٹ کھلی ہے۔ چینی مارکیٹ کی تیز رفتار ترقی کے پیش نظر  یہ جرمنی کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔

ہمیں دنیا میں، خصوصاً جرمنی کے خفیہ چیمپئنز  کو آزادانہ تجارت کی ضرورت ہے۔انہیں ایک اچھا کاروباری نظام چاہیے اور یہ چین میں ملے گا۔

میں سمجھتا ہوں کہ ہم ایک دوسرےسے سیکھ سکتے ہیں۔ چین مصنوعی ذہانت کے حوالے سے بہت آگے ہے۔

ہم  ایک دوسرے کے ساتھ اب ایک نئے سطح پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔‘‘

ہیفے، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!