اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانسندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ کے جسٹس آغافیصل کیخلاف ریفرنس دائر

سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ کے جسٹس آغافیصل کیخلاف ریفرنس دائر

سپریم جوڈیشل کونسل میں سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ کے جسٹس آغا فیصل کیخلاف ریفرنس دائر کردی گئی۔

سپریم جوڈیشل کونسل میں سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ کے جسٹس آغا فیصل کیخلاف ریفرنس عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس پر  پر 300سے زائد وکلا کے دستخط موجود ہیں۔

ریفرنس کے مطابق جسٹس آغا فیصل معمولی تاخیر پر بھی عدم پیروی کاکہہ کر درخواستیں مسترد کر دیتے ہیں، درخواستوں کی سماعت کا موقع دیئے بغیرمسترد کردیتے ہیں، جسٹس آغافیصل کو عدالتی کارروائی سے روکا جائے۔

وکلاء کا مؤقف ہے کہ جسٹس آغا فیصل درخواستیں مسترد کرنے کی وجوہات سے آگاہ نہیں کرتے، فاضل جسٹس قانونی دلائل،کیس فائل نظرانداز کرکے کیسز نمٹائے جارہے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!