چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ کے ضلع یوبی کے چھانگ آن آٹو ڈیجیٹل انٹیلی جنس فیکٹری کی فائنل اسمبلی ورکشاپ میں ایک خودکار پیداواری لائن کا منظر۔ (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چائنا سنٹر فار انفارمیشن انڈسٹری ڈویلپمنٹ کے جاری کردہ صنعتی انڈیکس کے مطابق چین کے پیداواری شعبے میں اختراعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
چینی وزارت صنعت و اطلاعاتی ٹیکنالوجی سے منسلک مرکز کی ایک رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ملک کے معروف پیداواری کاروباری اداروں کے لئے اختراعی انڈیکس میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور 2023-2013 کے دوران سالانہ اوسط شرح نمو 11.6 فیصد رہی۔
رپورٹ کے مطابق چینی اداروں کے اختراعی اثرات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور تعاون بھی تیزی سے بڑھا ہے۔ رپورٹ میں صنعتوں ، کالجز اور تحقیقی اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور اختراعی ماحول کو بہتر بنانے کے لئے مزید کوششوں کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔
چین کی صنعتی پیداوار نے 2024 کے دوران تیز رفتار ترقی کی ہے جو ملک کے صنعتی سہولیات کو بہتر بنانے کی مسلسل کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوئی تھی۔ پیداواری صنعت نے بھی مسلسل 15 برس تک حجم کے اعتبار سے عالمی سطح پر پہلی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے۔
