اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین امریکی "اضافی محصولات" کے خلاف بھرپور جوابی اقدامات کرے گا، وزارت...

چین امریکی "اضافی محصولات” کے خلاف بھرپور جوابی اقدامات کرے گا، وزارت تجارت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن ڈی سی کے وائٹ ہاؤس میں "اضافی محصولات” سے متعلق ایک انتظامی حکم نامہ دکھارہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت تجارت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ چین امریکہ کے "اضافی محصولات” کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ سے متعلق بھرپور جوابی اقدامات کرے گا۔

جمعرات کو یہ بیان امریکہ کی جانب سے بدھ کے روز اپنے تجارتی شراکت داروں پر ’’اضافی محصولات‘‘ عائد کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ تاریخ سے ثابت ہے کہ محصولات میں اضافہ امریکی مسائل کو حل نہیں کرسکتا۔ اس سے امریکی مفادات کو نقصان ہوگا اور عالمی معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ صنعتی اور سپلائی چین کا استحکام بھی خطرے سے دوچار ہوجائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ تجارتی جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہوتا اور تحفظ پسندی کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ محصولات سے متعلق اپنے یکطرفہ اقدامات کو فوری طور پر منسوخ کرے اور برابری کی بنیاد پر بات چیت کے ذریعے اپنے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ اختلافات کو مناسب انداز سے حل کرے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!