اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینافریقی طالب علموں کی چین میں سمارٹ اسٹرابیری فارم کی سیر

افریقی طالب علموں کی چین میں سمارٹ اسٹرابیری فارم کی سیر

’’ہیلو! میرا نام وکٹر ہے، لیکن چینی زبان میں مجھے گاؤ شان کہا جاتا ہے۔

آج میں آپ کو ایک شاندار اسٹرابیری فیکٹری کی سیر کراؤں گا، جہاں جدید اسمارٹ آلات آپ کو حیران کر دیں گے۔

آئیں میرے ساتھ چلیں اور خود دیکھیں!‘‘

ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی): کوسنگا وکٹر،افریقی طالب علم، نانجنگ ایگریکلچرل یونیورسٹی  

’’یہاں اسٹرا بیری میری قد سے دگنا بلند ی پر اگ رہی ہے۔ یہ اتنی اونچائی پر کیوں اُگائی گئی ہے؟‘‘

ساؤنڈ بائٹ2(انگریزی): کوسنگا وکٹر، افریقی طالب علم، نانجنگ ایگریکلچرل یونیورسٹی  

’’ہیلو، ڈاکٹر کائی!‘ ‘

ساؤنڈ بائٹ3(انگریزی): کائی وی جیان، اسٹرابیری اگانے کے ماہر، جیانگ سو اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز 

’’ ہیلو!‘‘

ساؤنڈ بائٹ4(انگریزی): کوسنگا وکٹر، افریقی طالب علم، نانجنگ ایگریکلچرل یونیورسٹی  

’’برائے مہربانی  کیا آپ مجھے اس  اسٹرابیری فارم کے بارے میں مزید بتا سکتے ہیں؟‘‘

ساؤنڈ بائٹ5 (انگریزی): کائی وی جیان، اسٹرا بیری اگانے کے ماہر، جیانگ سو اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز 

’’ اس وقت میں گرین ہاؤس میں ہوا اور مٹی کے درجہ حرارت اور نمی کی نگرانی کر رہا ہوں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ  6(انگریزی): کوسنگا وکٹر، افریقی طالب علم، نانجنگ ایگریکلچرل یونیورسٹی

’’ڈاکٹر کائی نے مجھے بتایا کہ یہاں اسٹرابیری عمودی طور پر اگائی جاتی ہے اور اسے جدید آٹومیشن اور سمارٹ ٹیکنالوجی کے ساتھ مربوط کیا جاتا ہے۔ ماحولیاتی نگرانی کا نظام گرین ہاؤس میں درجہ حرارت، نمی اور روشنی جیسے حقیقی وقت کے پیرامیٹرز کی نگرانی  کرتا ہے۔

اس نظام کے تحت مختلف ترقیاتی مراحل کی ضروریات کے مطابق اسٹرابیری  کوپانی اور کھاد کی فراہمی کو خود بخود  ترتیب دیا جاتا ہے۔

یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اسٹرابیری ہمیشہ بہترین ماحول میں اگ رہی ہوں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ7(انگریزی): کوسنگا وکٹر، افریقی طالب علم، نانجنگ ایگریکلچرل یونیورسٹی

’’میرا آپ سے ایک سوال ہے کہ یہ اسٹرابیری اتنی اونچی کیوں اگائی گئی ہے؟‘‘

ساؤنڈ بائٹ8(انگریزی): کائی وی جیان، اسٹرابیری اگانے کے ماہر، جیانگ سو اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز 

’’یہ پودے لگانے کا ہمارا تیار کردہ ایک ماڈل ہے جس کے ذریعے اسٹرابیریز کو بلند عمارتوں پر اگایا جاتا ہے۔

رقبے کی کمی کے پیش نظر ہمیں زیادہ منافع حاصل کرنے کے لئے پودے لگانے کی کثافت فی یونٹ بڑھانے کی ضرورت  ہوتی ہے۔

اس طرح اوپر اور نیچے کی تہوں میں عمودی طور پر پودے لگا کر ہم محدود جگہ سے بڑے پیمانے پر  پیداوار کی صلاحیت حاصل کر سکتے ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ9(انگریزی): کوسنگا وکٹر، افریقی طالب علم، نانجنگ ایگریکلچرل یونیورسٹی

’’شن من گاؤں کے ایک عہدیدار نے ابھی مجھے بتایا کہ اس  چھوٹے سے علاقے  میں اس وقت 100سے زائد کسان اسٹرابیری اُگا رہے ہیں۔

اسٹرابیری کی کاشت نے دیہی صنعتوں کو سیاحت و تفریح کی جانب منتقل کرنے میں مدد دی ہے۔

اس اقدام سے علاقے کے لوگ امیر ہوگئے جبکہ اسٹرابیری کی کاشت کا شاندار کاروبار دن بدن بہتر ترقی کرتا جا رہا ہے۔‘‘

یان چھنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!