منگل, فروری 3, 2026
انٹرٹینمنٹسوئٹزرلینڈ میں چینی برادری کا موسیقی، رقص اور روایتی سرگرمیوں کے ساتھ...

سوئٹزرلینڈ میں چینی برادری کا موسیقی، رقص اور روایتی سرگرمیوں کے ساتھ بہار تہوار کا جشن

لوزان، سوئٹزرلینڈ (شِنہوا) سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں چینی برادری کی جانب سے چھٹے سالانہ بہار میلے کی گالا تقریب نے اولا دے لیسے میں خوشیوں اور تہوار کا سماں باندھ دیا، جہاں موسیقی، رقص اور روایتی دستکاریوں سے بھرپور اس پروگرام میں 300 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔

یہ تقریب لوزان چینی سکول کے زیر اہتمام اور مقامی طلبہ تنظیموں کے تعاون سے منعقد کی گئی جس میں ثقافتی مظاہروں اور عملی سرگرمیوں کا امتزاج پیش کیا گیا تاکہ نئے چینی سال کی روایات کو عوام میں متعارف کرایا جا سکے۔

لوزان چینی سکول کے پرنسپل لوو وین چھنگ نے کہا کہ بہار میلہ نہ صرف خاندانوں کے درمیان بلکہ مختلف ثقافتوں کے درمیان  اتحاد اور ملاپ کا تہوار ہے۔ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ سوئس دوست اور چینی باشندے مل کر اس خوشی کو بانٹ رہے ہیں جو لوزان میں اس تہوار کو ایک نیا مفہوم دیتا ہے۔

مرکزی پرفارمنس سے قبل شرکاء نے روایتی کھیلوں اور دستکاریوں پر مشتمل مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا، جن میں خطاطی، کاغذ تراشی اور تیر اندازی کے روایتی کھیل شامل تھے۔ بہت سے شرکاء، جن میں بعض نے پہلی بار برش سے لکھنا سیکھا، اپنے ہاتھوں سے "فو” کے حروف اور گھوڑے کے موضوع پر مبارکباد کے اشعار تیار کئے تاکہ نئے سال کے لئے خوش قسمتی اور توانائی کی خواہش کا اظہار کر سکیں۔

سٹیج پر پروگرام کا آغاز چینی منگولین چاپ سٹکس ڈانس سے ہوا جس کے بعد مختلف فنکارانہ صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ ننھے بچوں نے "رین بو سن شائن لٹل وائٹ ہارس” پر گیت اور رقص پیش کیا جبکہ برن مارشل آرٹس سکول کے طلبہ نے متاثر کن کنگ فو مظاہرہ کیا۔

مقامی اداروں کے تعاون سے قرعہ اندازی اور بعد ازاں چائے کی ضیافت نے مہمانوں کو باہمی میل جول اور تہوار کے رنگ میں گھلنے ملنے کا موقع فراہم کیا۔

یہ گالا تقریب اب لوزان کے ثقافتی کیلنڈر کا ایک اہم حصہ بن چکی ہے جو مشترکہ اقدار اور روایات کے ذریعے ثقافتی تبادلے اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دے رہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!