سپریم کورٹ نے او جی ڈیل سی ایل میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان کو بری کردیا ہے، جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
ذرائع کے مطابق غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں ٹرائل کورٹ نے انور سیف اللہ کو ایک سال قید اور 50لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی جس پر انہوں نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تو ہائیکورٹ نے انور سیف اللہ کو بری کردیا تھا، ہائیکورٹ کے فیصلہ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا اور 50لاکھ جرمانہ ختم کرتے ہوئے سزا بحال کر دی تھی، سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے اس فیصلہ کیخلاف نظرثانی کی اپیل دائر کی گئی تھی۔




