کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گلوکارہ رابی پیرزادہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس پر ڈیفنس سی پولیس نے انکی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز ڈیفنس فیز 7میں پیش آیا جہاں ایک کار سوار ملزم نے گلوکارہ رابی پیرزادہ اور ان کے ڈرائیور کو ہراساں کیا۔
ایف آئی آر میں درج تفصیلات کے مطابق ملزم نے بدتمیزی اور تشدد کیا جبکہ منع کرنے پر رابی پیرزادہ کے ڈرائیور کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔




