منگل, فروری 3, 2026
تازہ ترینآسٹریلوی بیٹسمین کوپر کونولی کے سٹمپ آؤٹ ہونے پر نئی بحث چھڑ...

آسٹریلوی بیٹسمین کوپر کونولی کے سٹمپ آؤٹ ہونے پر نئی بحث چھڑ گئی

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کوپر کونولی کے سٹمپڈ آؤٹ ہونے پر بحث چھڑ گئی ہے، آسٹریلوی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار تھی اور اسے 38 گیندوں پر 126رنز درکار تھے جبکہ 4وکٹیں باقی تھیں، ایسے میں کوپر کونولی نے میچ کے سب سے کامیاب بولر محمد نواز کی گیند پر آگے نکل کھیلنے کی کوشش کی تاہم گیند انکی لیگ سائیڈ سے کیپر کے ہاتھوں میں چلی گئی جنہوں نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مشکل سٹمپ کیا وہاں موجود امپائر، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور تھرڈ امپائر نے بھی اسوقت یہ بات نوٹ نہ کی یہ سٹمپ آئی سی سی قوانین کے مطابق درست نہیں تھا۔

ہوا کچھ یوں کہ خواجہ نافع نے سٹمپ بائیں ہاتھ سے کیا جبکہ گیند ان کے دائیں ہاتھ میں تھی۔

آئی سی سی قوانین کے مطابق اسٹمپنگ کو تب ہی درست سمجھا جاتا ہے جب گیند اسی ہاتھ میں ہو جس سے وکٹوں کو نشانہ بنایا جائے۔

بعد ازاں اس معاملے کو لے کر سوشل میڈیا پر ایک نہ ختم ہونے والی بحث چھڑ گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!