بدھ, فروری 4, 2026
انٹرنیشنلبرطانوی امیگریشن سسٹم میں موجود سقم دور کرنا اولین ترجیح، وزیر داخلہ

برطانوی امیگریشن سسٹم میں موجود سقم دور کرنا اولین ترجیح، وزیر داخلہ

برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات کو انتہائی مضبوط اور مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ دونوں حکومتیں مسلسل رابطہ میں رہتی ہیں۔

شبانہ محمود نے برطانوی امیگریشن سسٹم میں موجود سقم دور کرنے کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سقم دور کرنا چیلنج ہے، قانونی اور غیر قانونی امیگرینٹس دونوں ہی امیگریشن سسٹم کا استحصال کرتے چلے آرہے ہیں۔

برطانوی وزیر داخلہ نے کہا کہ بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کیلئے پولیس میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ انکی شناخت برٹش، انگلش، برمنگھم کی رہائشی مسلمان کی ہے جس کے والدین کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے اور انہیں اس پر فخر ہے۔

شبانہ محمود نے کہا کہ وہ پاکستانی کھانوں کی شوقین ہیں اور خود بھی اچھے کھانے بناتی ہیں، انکی سپیشیلیٹی پالک گوشت اور قیمہ ہے، وہ ویک اینڈ پر جب گھر جاتی ہیں تو والدہ کے ہاتھ کے بنے کھانے کھاتی ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!