منگل, فروری 3, 2026
انٹرنیشنلانسانی حقوق خلاف ورزیاں، برطانیہ کا ایرانی شخصیات و ادارے پر پابندیوں...

انسانی حقوق خلاف ورزیاں، برطانیہ کا ایرانی شخصیات و ادارے پر پابندیوں کا اعلان

برطانیہ نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات پر ایرانی شخصیات اور ایک ادارے کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی حکومت نے 10ایرانی شخصیات اور ایک ایرانی ادارے کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے پر عائد کی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق پابندیوں کے تحت نامزد افراد اور ادارے کے برطانیہ میں موجود اثاثے منجمد کر دئیے جائینگے جبکہ ان افراد پر برطانیہ کا سفر کرنے پر بھی پابندی عائد ہو گی۔

برطانوی حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام انسانی حقوق کے تحفظ اور عالمی سطح پر جوابدہی کو یقینی بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔

برطانوی حکومت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف سخت موقف اختیار کرتی رہے گی اور ایسے عناصر کیخلاف کارروائی جاری رکھے گی جو بنیادی انسانی اقدار کو پامال کرتے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!