منگل, فروری 3, 2026
پاکستانچین کی پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت، انسداد دہشت...

چین کی پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت، انسداد دہشت گردی کوششوں کی مکمل حمایت

بیجنگ (شِنہوا) چین نے بلوچستان میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور پاکستان کی انسداد دہشت گردی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بلوچستان لبریشن آرمی نے صوبے کے متعدد علاقوں میں حملے کئے ہیں، جس کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں اس حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ چین ان حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے متاثرہ افراد کے ساتھ دلی تعزیت کی اور زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مخلصانہ ہمدردی کا اظہار کیا۔

ترجمان نے کہا کہ چین دہشت گردی کی تمام اقسام کی مخالفت کرتاہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ، سماجی اتحاد و استحکام برقرار رکھنے اور اپنے عوام کے تحفظ کے حوالے سے پاکستان کو  ہمیشہ کی طرح مکمل حمایت فراہم کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!