ہانگ کانگ میں چین کے نئے سال کی تقریبات کا آغاز شاندار آتشبازی کے ساتھ شروع ہوگیا ہے۔وکٹوریہ ہاربر پر 23 منٹ کی آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے کے لئے 25ہزار سے زائد لوگ موجود تھے۔
جمعرات کی شام آٹھ بجتے ہی ہانگ کانگ کے وکٹوریہ ہاربر کے اوپر آسمان مختلف رنگوں کے ایک خوبصورت منظر میں تبدیل ہو گیا۔یہ شاندار نظارہ نئے چینی سال کی آمد کی نشاندہی کر رہا تھا۔
اس سال 23 منٹ کی آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا جس میں 23 ہزار 888 چمکدار دھماکوں پرمشتمل 9 مناظر شامل تھے۔اس خوبصورت مناظر نے 25 ہزار سے زائد رہائشی اور سیاحوں کو پانی کے کنارے سانپ کے سال کا جشن منانے کے لئےجمع کیا۔
اس سالانہ تقریب کا انعقاد ہانگ کانگ کے خصوصی انتطامی علاقے(ایچ کے ایس اے آر) ثقافت،کھیل اور سیاحتی بیورو کے تعاون سے کیا گیا تھا۔
ہانگ کانگ کے رہائشیوں اور سیاحوں کے لئے یہ تقریب ہر لحاظ سے قابل دید تھی ۔
ہانگ کانگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
