بیلجیئم کے برسلز میں یورپی کونسل کے اجلاس کا ایک منظر۔(شِنہوا)
برسلز (شِنہوا) یورپی کمیشن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 3 ممالک پر عائد کیے گئے ٹیکس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عالمی تجارت کو متاثر کرےگا اور سب کے لیے نقصان دہ ہے۔
مقامی میڈیا کا ایک یورپی ترجمان کے حوالے سے کہنا تھا کہ اگر یورپی یونین کو ہدف بنایا گیا تو سخت جواب دیا جا ئے گا، یورپی یونین کوکینیڈا، میکسیکو اور چین پر ٹیکس عائد کرنے کے امریکی فیصلے پر افسوس ہے۔
انہوں نے کھلی منڈیوں اور بین الاقوامی تجارتی قوانین کے احترام کی اہمیت کو اجاگر کرتے کہا کہ یہ مضبوط اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے ضروری ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس غیر ضروری معاشی رکاوٹ اور مہنگائی کا باعث بنتے ہیں جو کہ سب فریقوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔
امریکہ کی جانب سے یورپی مصنوعات پر ممکنہ ٹیرف کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین ایسے کسی بھی تجارتی شراکت دار کو سخت جواب دے گی جو غیر منصفانہ یا من مانے طریقے سے یورپی یونین کی مصنوعات پر ٹیکس عائد کرے گا۔
